پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان

پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہوگا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہوگا

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے

اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین بھی شرکت کریں گے

متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور راہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لئے حکمت عملی پر غور ہوگا