‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا خانیوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کارکردگی پر پارٹی کارکنان کو خراج تحسین

‎جنوبی پنجاب کے عوام نے محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے

‎جنوبی پنجاب اور خانیوال کے عوام کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے

‎خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو جو ترقی دی، عوام نے اس پر اپنے اعتماد کی مہر لگائی ہے

‎جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سفر مزید قوت سے آگے بڑھائیں گے

‎پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں،

آپ نے ٹیم ورک، یکسوئی اور نظریاتی جذبے کا مثالی مظاہرہ کیا، آپ پر فخر ہے