پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو بے حسی کی انتہاءقرار دے دیا

100 فیصد مہنگائی کرکے30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے

قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا

دوائی سے 3 سے 7 روپے ہوجائے عمران صاحب کو کوئی فرق نہیں پڑتا

چینی 52 سے 120، آٹا 35 سے 80 ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتاکیونکہ ان کا کچن کوئی اور چلاتا ہے

پٹرول کی قیمت100 روپے سے 146 ہوجائے لیکن عمران صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا

ڈالر 124 سے 180 پر چلا جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا

39 ماہ میں ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 605 ارب ہوجائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا

ملک پر قرض اور ادائیگیوں کا مجموعی بوجھ 50 ہزار 484 ارب روپے سے زائد بڑھ چکا ہے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا

عمران صاحب سے قوم کو ایک ہی رعایت چاہئے کہ اس قوم کی جان چھوڑ دیں

آٹے میں 450 ارب، چینی میں 500 ارب اور دوائی میں 600ارب کا ڈاکہ پڑ جائے لیکن عمران صاحب کو فرق نہیں پڑتا

ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکہ ، کورونا ریلیف فنڈکے 350 ارب میں 40 ارب کا ڈاکہ پڑجائے لیکن کرپٹ حکومت کو فرق نہیں پڑتا

جن کو تاریخی معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا وہ کیسے عوام کو ریکیف دے سکتے ہیں

عمران صاحب استعفی دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، انہیں اس تباہی سے نجات مل جائے گی