پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائر نہیں کی

حمزہ شہبازشریف نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے سیکشن 265 کے تحت درخواست کی ہے

حمزہ شہباز نے مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت رمضان شوگر ملزکے جھوٹے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے

میڈیا نے درخواست سے متعلق درست رپورٹنگ نہیں، غلط حقائق منسلک نہ کئے جائیں

حمزہ شہبازشریف نے مسلسل سیاسی انتقام کے خلاف قانون کے تحت اپنے حق کا استعمال کیا

یہ وہی مقدمات ہیں جن میں تین سال گزرنے کے باوجود کوئی حقائق ، ثبوت پیش نہ کئے جاسکے

حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری کے باوجود ان میں سے کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، عدالتی فیصلے واضح ہیں

حمزہ شہباز نے ضابط فوجداری کے سیکشن 265 کے کے تحت درخواست دائر کی ہے

یہ اختیار ہمیشہ ٹرائل کورٹ کے پاس رہا ہے

اس کانیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس سے کوئی تعلق نہیں ہے

بری کرنے کی درخواست میں گراونڈز وہی ہیں جو وہ پہلے بھی بیان کر چکے ہیں

وہ پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ ان کا اس معاملے سے تعلق نہیں ہے

اس منصوبے کی نہ منظوری ان کی ہے، نہ اس منصوبے کی درخواست ان کی ہے

نہ تو بریت کی درخواست کا طریقہ کار نئے آرڈیننس کے مطابق ہے اور نہ ہی جو گراؤنڈز ہیں، ان کا نئے آرڈیننس سے کوئی تعلق ہے

انہوں نے درخواست خالصتاً اپنے مقدمے کے حقائق سے متعلق دی ہے