پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی شدید مذمت، اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

عمران نیازی کے “سستے پاکستان” میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے “سستے پاکستان” کی اصل حقیقت

حکومت الٹی چھری سے قوم کو زبحہ کر رہی ہے، عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت پاکستان کے لئے اچھی علامت نہیں

ہر ماہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر مہنگائی کا کوڑا بن کر برستے ہیں، ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی

آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیاگیا، عمران خان کہتے تھے بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے

نیپرا کا نوٹیفیکیشن عمران نیازی کو بھیجا جائے تاکہ انہیں “سستے پاکستان” میں غریبوں کی سچائی کا شایدکچھ احساس ہو

پاکستان میں “سستی ترین” حکومت عوام کے لئے تاریخ کی مہنگی ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے

حکومت نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پھر بھی گردشی قرض دوگنا ہوگیا

حکومت مہنگائی میں اضافے اور قومی آمدن میں کمی کی دوہری تلوار سے عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے

مہنگے ترین ایندھن سے بجلی بنا کر مافیاز کی جیبیں بھرنے والی حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا سروے تازہ چارج شیٹ ہے

مہنگی ترین ایل این جی سے پہلے ہی قوم کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے

یہ حکومت نہیں، اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، اس سے نجات میں ہی ملک اور قوم کی حیات ہے