‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب

‎ٹویٹ کرکے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت کم نہیں ہو گی
‎عوام کی مفلسی بے بسی کا مزید مذاق نہ اڑائیں

‎عوام کی فریادیں، مطالبات اور بددعائیں سنیں

‎ٹویٹ کر کے کون سے ملک کے آٹا چینی بجلی گیس سبزیاں سستی ہونے کہ اطلاع دے رہے ہیں

کیوں جھوٹ بولتے ہیں ، کیوں عوام کی بے بسی ، غربت اور مفلسی کا مزاق اڑاتے ہیں ؟ کیوں

عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم زبان ہی بند رکھیں

‎آٹا چینی بجلی گیس دوائی اب عمران مافیا کے جانے سے اب مہنگائی کم ہوگئ

‎فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں

‎عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں

‎آج ڈاکٹرز، طلباء، اساتذہ، تاجر سب سڑکوں پہ ہیں

‎صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،