پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دے دیا

ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے

جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے

ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے

قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ، ملک میںاگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی

ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی

یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے

معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں

معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم فاٹف اوردیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے

پاکستان کی محب وطن قوتیں معاشی وعوامی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے