پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملائیشیاءکے ناظم الامور ڈِڈّی فیصل احمد صالح کی ملاقات

 ملائیشیاءکے چارج ڈی افئیرز نے لاہور میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیاءکے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

شہبازشریف نے ملائیشیاءکے ناظم الامور کی آمد پر خیرمقدم کیا

شہباز شریف کا ملائیشیاءکی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار

ملائیشیاءکی ترقی اسلامی دنیا میں ایک مثال ہے: شہبازشریف

دونوں ممالک کے عوام باہمی احترام، عقیدے اور اسلامی اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں: شہبازشریف

ملائیشیاءکے ناظم الامور نے پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو سراہا

ملائیشیاءکے ناظم الامور نے پنجاب کی ترقی، عوامی بہبودکے منصوبوں کے لئے شہبازشریف کی کاوشوں کی تحسین کی