پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان

یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے

موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ، اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے

دوائی، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟

ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے؟

قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟

جولائی اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے 580 ملیں ڈالر زیادہ قرض لیا

رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں حکومت نے 3.8ارب ڈالر کے نئے غیرملکی قرض لئے

سٹیٹ بنک کا قرض کے لئے حکومت پر دروازہ بند کرنا پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہوگا

موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے

موجودہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا

آج کی حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے

وزیرمشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت رہی ہے اور برسوں بھگتے گی