پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت

مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ ایک پرانی آڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا
پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے
انہوں نے اس وڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں
جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے
اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں،اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی
اس آڈیو کا جواب دیں جس نے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا
اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں
اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی گفتگو پارٹی اشتہارات سے متعلق تھی، یہ ایک پرانی آڈیو ہے جس پر مریم نواز نے جرات کے ساتھ سچ بولا،پارٹی اشتہار سے متعلق فیصلہ پارٹی ہی کرتی ہے۔ بدھ کو مریم نوازکی آڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نوازنے اس وڈیو کو مانا کیونکہ اس میں چھپانے والی کوئی بات تھی ہی نہیں۔ جب کچھ غلط نہ کیا ہو تو اسی طرح کھل کر اعتراف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس آڈیو پر طوفان برپا کرنے کی ضرورت نہیں،اصل معاملے سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس آڈیو کا جواب دیں جس نے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے جہنم میں دھکیل دیا۔ اس آڈیو کا جواب دیں جس کی وجہ سے معیشت کا کباڑا ہوا اور قوم کا ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلیاں مسلط کی گئیں ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ اس آڈیو کا حساب دیں جس سے عدل کے ایوان کے ماتھے پر داغ لگ گیا ہے۔