پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے آپ کے منہ پہ طمانچہ نہیں، زور دار طمانچے ہیں :مریم اورنگزیب

عمران صاحب تین سال نیب نیب اور اب ایف آئی اے ایف آئی
تین سال سے نواز شریف شہباز شریف، نواز شریف شہباز شریف جاری ہے
عمران صاحب اِس ملک کے 22 کروڑ عوام کا سوچیں جو آپ کی نااہلی نالائقی ،جھوٹ اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں
پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک الزام کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ، شرم کریں
تین سال نیب کو استعمال کیا اور اب بچے کچھے دن عوام کی بھوک افلاس ، مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ایف آئی اے کی نذر ہو رہی ہے
نیب نے تین سال ایک ثبوت پیش نہیں کیا اور اب ایف آئی اے سے وہی تماشہ پھر کرایا جا رہا ہے
نیب اور ایف آئی اے کے بیانات اور جھوٹے الزامات سے عوام کو سستا آٹا چینی بجلی گیس دوائی نہیں ملے گی
عمران صاحب عوام نے تین سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بہت تماشہ دیکھ لیا، عوام کابھی سوچیں ، ان پر بھی ترس کھائیں
آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن نالائقوں کا ٹولہ عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کرے
آپ نےشہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو سستا آٹا اور چینی دیں
آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں
آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے ،کریں لیکن عوام کی بھوک اور افلاس کم کریں
اتنا خیال عوام کاکیا ہوتا، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کا سوچا ہوتا تو آج عوام مہنگائی کی چکی میں یوں نہ پس رہے ہوتے
اتنا عوام کی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا سوچتے تو آج عوام تاریخی بے روزگاری کا شکار نہ ہوتے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ایف آئی اے کے حوالے سے خبروں پر ردعمل

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تین سال نیب نیب اور اب ایف آئی اے ایف آئی کرتے گزار چکے ہیں جبکہ تین سال سے نواز شریف شہباز شریف، نواز شریف شہباز شریف جاری ہے، پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے آپ کے منہ پہ طمانچہ نہیں، زور دار طمانچے ہیں ، عمران صاحب اِس ملک کے 22 کروڑ عوام کا سوچیں جو آپ کی نااہلی نالائقی ،جھوٹ اور کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ ہفتہ کو ایف آئی اے کے حوالے سے خبروں پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں میں نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک الزام کا ثبوت پیش نہیں کر سکے ، شرم کریں ۔ پاکستان اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلے آپ کے منہ پہ طمانچہ نہیں، زور دار طمانچے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تین سال نیب کو استعمال کیا اور اب بچے کچھے دن عوام کی بھوک افلاس ، مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ایف آئی اے کی نذر ہو رہی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ نیب نے تین سال ایک ثبوت پیش نہیں کیا اور اب ایف آئی اے سے وہی تماشہ پھر کرایا جا رہا ہے ۔ نیب اور ایف آئی اے کے بیانات اور جھوٹے الزامات سے عوام کو سستا آٹا چینی بجلی گیس دوائی نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام نے تین سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بہت تماشہ دیکھ لیا، عوام کابھی سوچیں ، ان پر بھی ترس کھائیں۔ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن نالائقوں کا ٹولہ عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کرے ۔ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو سستا آٹا اور چینی دیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے، کریں لیکن عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں ۔ آپ نے شہباز شریف کے خلاف جو کرنا ہے ،کریں لیکن عوام کی بھوک اور افلاس کم کریں۔ انہوں نے کہاکہ اتنا خیال عوام کاکیا ہوتا، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کا سوچا ہوتا تو آج عوام مہنگائی کی چکی میں یوں نہ پس رہے ہوتے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ اتنا عوام کی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا سوچتے تو آج عوام تاریخی بے روزگاری کا شکار نہ ہوتے۔
٭٭٭٭٭٭