پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں کرد نے شہباز شریف سے ملاقات کی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر نائب صدر ملک ظاہر کاکڑ، بلوچستان سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نصیر خان بھی ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے

شہباز شریف سے وفد کی ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

شہباز شریف نے بلوچستان سے رہنماؤں کو آمد پر پرتپاک خوش آمدید کہا

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، عوام کا زندہ رہنا ناممکن بنا دیا گیا ہے: شہباز شریف

بلوچستان میں امن و ترقی پاکستان کے امن و ترقی کے لئے ناگزیر ہے: شہباز شریف