پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر بیان

ڈسکہ الیکش چور عمران صاحب اگلے الیکشن پہ ڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں

آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے

آج کی قانون سازی ماورائے آئین ہے

الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

یہ ایک غیر جانبدار اور آزاد الیکشن کمیشن پہ حملہ ہے

یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کے سازش اور منصوبہ بندی ہے

انتخابی اصلاحات سازش ، دھونس اور دھمکی سے نہیں بلکہ پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں

یہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی نہیں بلکہ سیلیکٹڈ عمران صاحب کا الیکشن چوری کا منصوبہ ہے

آج انشاءاللہ ایوان کے دونوں اطراف عوامی نمائندے عوام کی رائے کا قتل نہیں ہونے دیں گے

یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں عوام کے ووٹ چوری کی تاریخی اور بد ترین مثال ہے

عمران صاحب کو پتہ ہے کہ عوام نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو ووٹ نہیں دینا

پہلے اٹھارویں ترمیم نشانہ تھی، اب پورا آئین کی نشانے پر ہے

آئین عوام کو آزادی، حقوق، وسائل میں حصہ دیتا ہے، اس کے نہ ہونے سے حادثے ہوئے

عوام کا حق انتخاب چھیننا عملا آئین کو دفن کرنا ہے

تین سال سے پاکستان کی عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے

تین سال سے پاکستان کے عوام الیکشن چوری کی وجہ سے مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی چکی میں پس رہے ہیں