پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا مسلسل پانچواں اجلاس

متحدہ اپوزیشن کے سینئر رہنماﺅں کی شرکت، مشترکہ اجلاس اور قانون سازی سے متعلق امور پر غور

مشترکہ اجلاس بلانے کی باتیں اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت کی نیت کالی ہے: اپوزیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا حکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا لیکن حکومت کی طرف سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ ہورہا ہے: متحدہ اپوزیشن

مشاورت کا زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ حکومت کی طرف سے عملاًاب تک کچھ نہیں ہوا: متحدہ اپوزیشن

اپوزیشن کے مسلسل اجلاس ہورہے ہیں، چھٹی کے دن بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا: متحدہ اپوزیشن

قومی مفاد میں اپوزیشن کا رویہ مثبت جبکہ حکومت کا بدنیتی پر مبنی اور منفی ہے: متحدہ اپوزیشن

حکومتی منفی رویہ ملک کو انارکی ، افراتفری اور انتشار کی طرف لیجارہا ہے: متحدہ اپوزیشن

قومی سلامتی ، انتخابی اصلاحات، افغانستان ، جموں وکشمیر، فاٹف ہر معاملے پر اپوزیشن نے ذمہ داری ، سنجیدگی اور قومی مفاد میں کردار نبھایا:اپوزیشن کا موقف

حکومتی ڈرامہ بازیاں بتارہی ہیں کہ عمران نیازی حکومت عوامی وقومی امور میں سنجیدہ اور مخلص نہیں : متحدہ اپوزیشن

اپوزیشن کے علاوہ اب حکومتی ارکان اور اتحادی بھی عمران نیازی کی ضد، ہٹ دھرمی اور انا پرستی پر نالاں ہیں: متحدہ اپوزیشن

پاکستان کا پورا نظام ایک شخص کی ضد اورانا کی بھینٹ چڑھا یا جارہا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے: متحدہ اپوزیشن

اپوزیشن ہی نہیں، حکومتی اراکین تحادیوں کا بھی عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے: اپوزیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس