پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

نوازشریف نے اے پی ایس کے شہید بچوں کے قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیاجن سے عمران صاحب آپ مذاکرات کررہے ہیں

نوازشریف نے قوم کو نیشنل ایکشن پلان دیا، اس پر قومی قیادت کو ایک میز پر بٹھایا جس میں عمران صاحب آپ بھی شامل تھے

قومی سلامتی کا معاملہ ہو، عوام کے مفاد کی بات ہو، عمران صاحب ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں، پھر پوچھتے ہیں کہ پچھلی حکومت نے کیا کیا ہے؟

آپ چینی آٹا بجلی گیس پٹرول الیکشن چوری کا پوچھیں گے تو عمران صاحب کہیں گے پچھلی حکومتوں نے کیا ہے

عمران صاحب تین سال سے وفاق اور 8 سال سے خیبرپختونخوا آپ کے حوالے ہے، آپ نے کیا کیا ہے؟ یہ جواب دیں

عمران صاحب 8 سال سے آپ کی خیبرپختونخوا میں حکومت ہے، اے پی ایس کے والدین کو بے یارومددگار کیوں چھوڑ ا؟ ان کی داد رسی کے لئے کیاکیا؟

عمران صاحب شہید بچوں کے والدین کو پیسے دینے کا شرمناک بیان دینا آپ کی بے حسی ہے، پیسے دے کر کیا ان کے شہید بچوں کو واپس لاسکتے ہیں؟

عمران صاحب نے آج شرمناک بیان دیا کہ میں شہید بچوں کے والدین سے مل لوں گا؟ اور سپریم کورٹ آپ کو حکم دے؟

آپ کی زبان پر ہر وقت ماڈل ٹاﺅن رہتا تھا، آج اے پی ایس پر پوچھتے ہیں کہ پچھلی حکومت نے کیا کیا؟

اُس وقت کے وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا جسے عمران صاحب آپ نے دفن کردیا

اُس وقت کے وزیراعظم نے ردالفساد اور ضرب عضب لڑی، جسے آپ نے عمران صاحب فراموش کیا

ردالفساد، ضرب عضب کو آپ نے دفن کردیا، نیشنل ایکشن پلان کو ختم کردیا، کیونکہ آپ کی نیت ایسا کرنے کی تھی ہی نہیں

آج جب آپ تین سال سے وزیراعظم مسلط ہیں تو کہتے ہیںکہ نوازشریف سے پوچھیں ؟

آٹھ سال سے آپ خیبرپختونخوا میں ہیں، آپ جواب دیں گے نیشنل ایکشن پلان کا کیا ہوا؟

آپ نے کیا کیا ہے جبکہ دوسروں نے کیا کیا ہے، عوام اور شہید بچوں کے والدین جانتے ہیں

قومی سلامتی کے معاملے پر منعقدہ اجلاس میں بھی عمران صاحب نہیں آئے

عمران صاحب آئینے میں چہرہ دیکھیں، اپنے گریبان میں جھانکیں پھر سوال کریں کہ نوازشریف نے کیاکیا؟