پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا مہنگائی کے خلاف صوابی میں احتجاجی جلسہ اور ریلی سے خطاب

نومبر کے مہینے سے مہنگائی کا نیا طوفان ملک میں آنے والا ہے

مہنگائی روکنے کے لئے عوام کو عمران نیازی کی حکومت ختم کرنا ہوگی

پوری قوم کو ظالم اور عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ کرنا ہوگا

اس ظالم، کرپٹ اور آئی ایم ایف کی ایجنٹ حکومت کو اقتدار سے باہر نکال کر ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے

چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

پرچون میں چینی کی قیمت 125 روپے کلو ہوگئی ہے، ایکس مل قیمت 114 روپے ہوگئی ہے

حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ 70 سال میں سب سے شدید ترین مہنگائی عمران نیازی کے 3 سال میں ہوئی

حکومت تسلیم کررہی ہے کہ موجودہ دور میں مہنگائی کا 70 سال میں ریکارڈ قائم ہوا ہے

نومبر کے مہینے میں پٹرول، ایل پی جی، بجلی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں مزید ظالمانہ اضافہ کیاجارہا ہے

ملک پر پابندیاں لگنے کی اطلاعات آنے والے خطرناک حالات کی نشاندہی کررہی ہیں

آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جارہا ہے، عوام کی حکومت ہوتی تو آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار نہ ڈالتی

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے کیونکہ اسے عوام کا کوئی احساس نہیں

نوازشریف دور میں ہر سال مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی تھی، عمران نیازی ہر ہفتے مہنگائی کو مسلسل بڑھا رہا ہے

عوام عمران نیازی پر عدم اعتماد کرچکے ہیں، عوام دوست جماعتوں کو عمران نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہئے

تحریک لبیک کے حق میں عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے والے آج اقتدار میں آکر ان کو بھارتی ایجنٹ اور دہشت گرد قرار دے رہے ہیں

عمران نیازی مہا کرپٹ، نالائق اور وعدہ خلاف شخص ہے، ایسے جھوٹے اور چور شخص کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں

پاکستان اور اس کے عوام کو مشکلات سے صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نکال سکتی ہے، قوم چاہتی ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف ملک کی قیادت سنبھالیں

ہماری حکومت آئے گی تو ترقی، خوش حالی کا سفر آگے بڑھے گا، قوم کو مہنگائی سے نجات ملے گی

لوڈشیڈنگ کی طرح ملک سے مہنگائی کے اندھیروں کا خاتمہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کرسکتی ہے