پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار

27 اکتوبر 1947کو عالمی قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے جموں وکشمیر پرناجائز قبضہ کیا

یہ دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے کھلا چیلنج ہے

5 اگست 2019 کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر1947کے سیاہ دن کی تاریخ کوایک بار پھر دوہرایا

بھارتی غیرقانونی اقدامات عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں

بھارت کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کئے بغیر اقوام متحدہ اور اس کا منشورمظلوم اور قابض افواج کا شکارعوام کے نزدیک محض ایک سنگین مذاق تصور ہوگا

بھارت کی جموںوکشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت اور نسل کشی نے ہٹلرکے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کردی ہے

اہل جموں وکشمیر کی جراتوں کو سلام ہے جن کے پایہ استقلال کو کوئی بھارتی ظلم متزلزل نہیں کرسکا

دنیا کی تاریخ میں حریت کا یہ منفرد باب اہل جموں وکشمیر نے اپنی عظیم قربانیوں سے رقم کیا ہے

آج کے دن ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے

پاکستان کا عہد ہے کہ کشمیریوں کے حق آزادی کے حصول تک ان کی منصفانہ جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے

قیام پاکستان کے خواب کی تعبیر کی طرح جموں وکشمیر کی آزادی کا خواب بھی سچ ہوکر رہے گا

آج کے دن کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے اپنی جان بھی قربان کردی

کشمیری قیادت کو بھی سلام ہے کہ انہوں نے قیدوبند کی ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سربلند رکھا