پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اسحاق ڈار کے حق میں برطانیہ کی عدالت کے فیصلے پر اظہار تشکر

اللہ تعالیٰ نے اسحاق ڈور صاحب کو سُرخ روح کیا ہے

یہ فیصلہ سب کے لئے ایک مثال ہے کہ یسچ آخر کار سامنے آ کر ہی رہتا ہے

میڈیا کی غیرجانبداری پر جب داغ لگتا ہے تو عوام کے اعتماد کو زیادہ ٹھیس پہنچتی ہے

میڈیا کو اس فیصلے کو ایک رہنمائی کے طور پر لینا چاہیے کہ ان کا غیر جانبدار رہنا کیوں ضروری ہے

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کو عدالت، عوام اور سیاسی انتقام کے ہر کٹہرے میں سرخرو فرمایا

عوام کے لئے بھی اس فیصلے میں سبق ہے کہ میڈیا میں کسی کی پگڑی اچھالی جائے تو ضروری نہیں کہ اس میں سچائی بھی ہو