پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ہائی کورٹ میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر ردعمل

عوام کے چوروں کو نیب آرڈننس کی شک میں این آر او دو اور مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست ؟

چئیرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف ، شہباز شریف مریم نواز حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے

غیر قانونی کمزور چئیرمین نیب کو شرم آنی چاہئیے

مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے

بے گناہ جب جھوٹے مقدمات کا جواب مانگیں تو نفرت انگیز تقاریر؟ واہ

تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں؟ نیب اور اعلیٰ افسران کے خلاف کوئی بات نہ کرو ! واہ

تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر میڈیا ٹرائل کرو

اور جھوٹے مقدمات کا جواب مانگو تو نفرت انگیز تقریر قرار واہ

نیب مریم نواز کی اسلاآباد میں دائیر درخواست کا جواب دیں

جھوٹا اور غلط مقدمہ بنانے پر نیب کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے اور شرم آنی چاہیے

عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی تو اسے رعایت قرار دینا سراسر توہین عدالت اور حقائق سے انکار کے مترادف ہے

یہ حقیقت ثابت ہوچکی ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کو کیسے ناحق سزا دلائی گئی

نیب مریم نواز شریف کی دائر پٹیشن پر جواب دے

مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست چئیرمن نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نتیجہ ہے

جو جس طرح کا بیان دے گا اور جیسی حرکت کرے گا، اسے ویسا ہی جواب ملے گا

تماشے کو اب بند ہونا چاہیئے