پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

شہباز شریف پہ اب الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر
او سے نہیں ہٹا سکتے
بیانات اور ٹویٹس کے زرئیے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا

عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سے بھیج دئیے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے

لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طماچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی ہے

شہباز شریف کو صادق اور امین سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے سرٹیفیکٹ دیا ہے

عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی “ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں

ان چوریوں اور ڈاکوں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں تین سال سے جاری ہیں

800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے

چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں

بیان، ٹویٹیں، الزام لگانے کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، یہ تماشا ختم ہوگیا ہے

ٹویٹ کریں اب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری اور این آر او جو دیا ہے، اس پر تفصیلات عوام کو بتائیں

ضمانت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں

عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ تین سال میں عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے

ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں

عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے سکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں