ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی : مریم اورنگزیب

عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں
نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں؟
ایف آئی اے زرائع کو بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سونامی ، غیرقانونی فارن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتیں؟
نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں
ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں
ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے
شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی
عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں
عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟
عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی
فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں
فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں
عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاو¿نٹس کی خبر چلوائیں
عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اور مفرور ہیں
شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کئے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں؟ ایف آئی اے زرائع کو بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سونامی ، غیرقانونی فارن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتیں؟ نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔ ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی لیکن عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی ۔عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں۔ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی۔ فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں۔ عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاو¿نٹس کی خبر چلوائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اور مفرور ہیں ۔ شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں۔