ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان
ہمارے دور میں 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا
انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں
مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیائ مہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے
معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں
حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے
پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بیان
لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ جمعرات کو کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ہمارے دور میں 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا۔ انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیاءمہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں۔ حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔
٭٭٭٭٭