پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے

اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے

ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا

بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے

بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہاہے