عمران صاحب جب تک بے روزگار نہیں ہوں گے، عوام کو روزگار نہیں ملے گا
لیبر فورس سروے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے عمران صاحب کے وعدے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے
عمران صاحب کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں
گھرانوں کے چولہے بجھ گئے
عوام کا روزگار ختم ہوگیا لیکن عوام کو لوٹے والے اے ٹی ایم اور مافیا کو روز نوکری مل رہی ہے
عمران صاحب کی 8 سال کی حکومت کے بعد خیبرپختونخوا بے روزگاری میں نمبر ایک ہے، کیا خوفناک تبدیلی لائے ہیں
قومی معیشت سکڑنے سے ملک میں بے روزگاری خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے
سروے سے ثابت ہوگیا کہ معاشی تباہی سے لوگوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ گئے
پی ٹی آئی کے پہلے سال میں ہی بے روزگاری 5.8 سے 6.9 فیصد ہونا عمران صاحب کی ناکامی،نااہلی اور کرپشن کا ثبوت ہے
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بے روزگاری کا شکار ہوئی ہیں، اس ظلم کے عمران صاحب ذمہ دار ہیں
سروے کے مطابق مردوں میں بے روزگاری 5.1 سے بڑھ کر5.9 فیصد ہوئی جبکہ خواتین میں بے روزگاری 8.3 سے 10 فیصد ہوگئی
لیبر سروے ثبوت ہے کہ خواتین بے روزگاری سے زیادہ متاثر ہوئیں، یہ ہے عمران صاحب کی اصل کارکردگی
دیہات میں خواتین کے بے روزگاری زیادہ بڑھنے سے دیہات میں غربت میںبے پناہ اضافہ ہوا ہے
تین سال میں 50 لاکھ بے روزگار کردئیے، 2 کروڑ لوگ خط غربت سے دھکیل دئیے، عمران صاحب گھر جائیں تاکہ قوم کو ریلیف ملے