پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما کی ملاقات

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما ایمل ولی خان نے اپوزیشن لیڈر کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر ملاقات کی

شہباز شریف اور ایمل ولی خان نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنماؤں کا ڈالر 169 روپے ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

مہنگائی نے پہلے ہی تباہی مچائی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا: شہباز شریف

مہنگائی اور ڈالر میں ریس جاری ہے، حکومت غائب ہے: شہباز شریف

اے این پی، اس کے قائدین اور کارکنوں نے تاریخی سیاسی جدوجہد کی اور عظیم قربانیاں دی ہیں: شہباز شریف

دونوں قائدین کا باہمی مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق