پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے

بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا چینی کپاس ایمپورٹ ہو رہی ہے

عمران مافیا کی خوش قسمتی کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں

280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران صاحب کے “وژن” کے عین مطابق ہے

حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے

عمران صاحب کے “وژن” سے پہلے ہی چینی ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جا چکا ہے

عمران صاحب کے “وژن” کے مطابق گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا

سستی ایل این جی جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں

سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں

سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں

جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو

جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے؟

گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے