رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناااللہ کا فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل

اگر فیک نیوز پہ پاپندی لگانی ہے تو سب سے پہلے شروعات پاکستان تحریک ِ انصاف اور فواد چودھری سے ہونی چاہئیے

اگر پاکستان میں عمران نیازی اور فواد چودھری پہ میڈیا پر پاپندی لگ جائے تو ویسے ہی فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا

شہبازشریف نے جو کہنا تھا اور کرنا تھا کردیا، اب آپ شہبازشریف کے نام کی گردان کرتے رہیں

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قانون چھپانے والے میڈیا کی آزادی بھی چوری کرنا چاہتے ہیں

صحافیوں کے لئے پریس گیلری کو تالا لگانے سے لاعلمی ظاہر کرنے والا وزیر اطلاعات میڈیا کی ترقی کا قانون بنارہا ہے؟

عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہبازشریف سے حسد کرنا لکھا ہے

شہبازشریف سے عمران نیازی اینڈ کرائے کے ترجمان خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، سب جانتے ہیں

رات کے اندھیرے میں دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے والے دن کے اجالے میں عمران نیازی کے ترجمان بن جاتے ہیں

سیاہ تاریخ راتوں میں سیاہ قانون بنانے والے دن میں وضاحتیں، دھمکیاں اور پریس گیلریوں کو تالے لگاتے ہیں

فواد چوہدری میڈیا اور صحافتی مسائل سے جیسے لا علم ہیں ویسے ہی اپنی اگلی نوکری کے بارے میں بھی لا علم ہیں