پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ

شہباز شریف نے اخترمینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی

سردار عطا اللہ مینگل نے تمام عمر بلوچ حقوق کی جدوجہد کی۔

سردار عطاء اللہ مینگل ایک بااصول انسان تھے، ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

شہباز شریف نے سردار عطاء اللہ مینگل کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی

سردار اختر مینگل نے فون کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا