پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مادر جمہوریت بیگم کلثوم نوازکی برسی پر بیان

بیگم کلثوم نواز کی وفات شریف خاندان کے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا اور ہے

تین سال گزرگئے ہیں لیکن پورا خاندان ان کی وفات کے صدمے کو بھلا نہیں پایا

بیگم کلثوم نواز ایک دین دار، اسلامی ومشرقی اقدار پر کاربند گھریلو خاتون تھیں

ان کی دانش مندی اور بصیرت مثالی تھی، آئین اور جمہوریت کے لئے انہوں نے تاریخی کردار ادا کیا

آمریت کے خلاف وہ سڑک پر نکلیں تو قوم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا

بیگم کلثوم نواز نے اپنی بہادری سے آئین و جمہوریت کے لئے تاریخی باب لکھا ہے

اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین