پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا الیکشن کمشن کے خلاف وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل

عمران صاحب کی ہدایت پر وزرا نے الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے

وزراء کی طرف سے الیکشن کمشن کے خلاف دھونس، دھمکی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی گئی ہے

الیکشن کمشن کی توہین کی گئی ہے،الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 10 کے تحت وزراء کو سزا دی جائے

الیکڑانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں، بس این آر او کا راگ ہے جو وزرا گا رہے ہیں

صبح سینٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں دھمکیاں دی گئیں، اب پی آئی ڈی سے وزرا کی الیکشن کمشن پر الفاظ کی گولہ باری جاری ہے

آئین اور جمہوریت پر حملہ قبول نہیں، کچھ بھی ہوجائےآئین، قانون اور جمہوریت شکن حکومت کا راستہ روکیں گے

آج کی پریس کانفرنس سے حکومت نے آئندہ انتخابات میں اپنی ہار تسلیم کر لی ہے

دھونس، دھاندلی اور حکومت کے شور مچانے سے آئین سے متصادم قانون سازی کے راستے سے نہیں ہٹیں گے

حکومت کے چیخنے چلانے، شور مچانے اور تکلیف کی وجہ آئندہ انتخابات کی الیکشن چوری کا منصوبہ بے نقاب ہونا ہے

دھاندلی سے آنے والے اگلے الیکشن کی دھاندلی کی راہ ہموار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں

وزرا کی دھمکیاں غیر آئینی ترامیم غنڈہ گردی، دھونس اور دھاندلی سے منظور کرانے کی کوشش ہے

الیکشن کمشن پر حملہ انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے کا حصہ ہے

سوال کرو تو این آر او نہیں ملے گا،
کرپشن، چوری پر سوال گرو تو این آر او نہیں دوں گا

آٹا چینی چوری پر سوال کرو تو این آر او نہیں دوں گا

الیکڑانک ووٹنگ مشین پر سوال کرو تو این آر او نہیں ملے گا

انتخابی اصلاحات پر بات کرو تو این آر او نہیں ملے گا

ملک پر عوام اور آئین دشمن حکومت مسلط ہے

پی ایم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر بن چکا ہے