8 ماہ میں 36 اور 37 دنوں کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی اور عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے
ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے
31 دن کے بجائے غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ نیا حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی نئی ایجاد ہے؟
عمران صاحب کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے
عمران صاحب کی قیادت میں عوام کی جیب کاٹنے کے لئے ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے ایک نئی واردات ہورہی ہے
ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی، وزیر نے اعتراف کیا، اور عمران خان نے بچا لیا
عوام کی جیب کبھی آٹا، کبھی چینی، کبھی بجلی اور گیس اور کبھی دوائی میں کاٹی جارہی ہے