‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سید علی گیلانی کی وفات پر شدید اظہار رنج وغم اور افسوس

‎بطل حریت سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں وکشمیر کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا

‎سربلند سرخرو سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق اداکیا

‎حکومت پاکستان سید علی گیلانی کے لئے سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کرے

‎مرد آہن سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا انقلاب آفریں نعرہ بلند کرتے سفرآخرت پر روانہ ہوئے

‎وہ ایک عظیم مجاہد، پختہ نظریاتی وابستگی کا چراغ، باعمل وباکردار صاحب بصیرت قائد تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے

‎تمام عمر آزادی جموں وکشمیر کا پرچم تھامے رہے، مرد درویش نے حریت کی ایک تابناک تاریخ رقم کی

‎زنداں ، جھوٹے مقدمات، جبرواستبدادکا کوئی ہتھکنڈا ان کے عزم صمیم کو متزلزل نہ کرسکا

‎سید علی گیلانی آزادی جموں وکشمیر کی ایک ولولہ انگیز تحریک اور فکر کی صورت زندہ وجاوید رہیں گے

‎اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، اہل خانہ، تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین