پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا رانا ثناءاللہ خاںکے خلاف نیب انکوائری کی منظوری کی مذمت

رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مشکوک انکوائری کی منظوری سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہے

ہیروئن کیس کیسے بنا، کتنی قسمیں کھائی گئیں، کوئی ثبوت نہ آسکا، اسی لئے اثاثہ جات کے الزامات کی دھند لائی گئی

تین سال سے ہر الزام کھنگالاجاچکا ہے، نہ کوئی ثبوت، نہ کوئی شواہد، عدالتی فیصلے ہر حکومتی الزام کو بے نقاب کرچکے

رانا ثناءاللہ کو سزا اس لئے مل رہی ہے کہ وہ میاں نوازشریف کے وفادار اور بہادر ساتھی ہیں

کاش حکمران رانا ثناءاللہ سے سیاسی انتقام بھلا کرعوام کی روٹی، روزگار اور معاش کا فکر کرتے

نوازشریف کی قیادت میں ان کے تمام ساتھی، کارکنان ایسے سیاہ ہتھکنڈوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے، نہ آئندہ ہوں گے