پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پی آئی سی میں ایکسپائٹرڈ سٹنٹس لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ

اس حکومت سے ملکی معیشت کو ہی نہیں بلکہ عوام کی جان کو بھی خطرہ ہے
شہبازشریف کے بعد ہسپتال میں مفت دوائیاں بند ہیں، آپ کی تقریر جاری ہے
شہباز شریف کے بعد ہسپتالوں میں مفت دوائیاں بند ، ۵۰۰ فیصد دوائیاں مہنگی اور اب ہسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس
مفت علاج، دوائی بند، 500 فیصد ادویات مہنگی، اب ایکسپائرڈ سٹنٹس، عمران صاحب کچھ تو خدا کا خوف کریں
مریضوں کے ساتھ موت کے کھیل اور سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں
مجرمانہ واردات میں ملوث عناصر کو پکڑا جائے، مریضوں کی جان سے کھیلنے کا مقدمہ بنایاجائے
جن مریضوں کو ایکسپائرڈ سٹنٹس لگائے گئے، ان کو پیسے واپس کئے جائیں، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے
عمران صاحب تقریروں سے وقت نکال کر ایکسپائرڈ سٹنٹس مریضوں کو ڈالنے والے مجرموں کو پکڑیں
500 فیصد دوائی مہنگی ہوگئی، آپ کی تقریر جاری ہے
اب ہسپتالوں میں ایکسپائر سٹنٹس مریضوں کو ڈالے جارہے ہیں اور آپ کی تقریر جاری ہے
خدا کا واسطہ تقریر بند کرکے مریضوں کی جان بچانے کی کوئی کوشش کریں
جو عوام کورونا سے بچ جائیں گے، ان کی جان کے لئے یہ حکومت کورونا سے بڑا جان لیوا خطرہ ہے
مہنگائی سے مرتے عوام کو ایکسپائرڈ سٹنٹس لگا کے مارنے کی کوشش ہو رہی ہے
چڑیا کے مر جانے جانے پہ استعفی مانگنے والے ملک کے وزیراعظم اور وزیراعلی ہیں

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ’پی آئی سی‘ میں ایکسپائٹرڈ سٹنٹس لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت سے ملکی معیشت کو ہی نہیں بلکہ عوام کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے بعد ہسپتال میں مفت دوائیاں بند ہیں، آپ کی تقریر جاری ہے ۔ شہباز شریف کے بعد ہسپتالوں میں مفت دوائیاں بند ،500 فیصد دوائیاں مہنگی اور اب ہسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ مفت علاج، دوائی بند، 500 فیصد ادویات مہنگی، اب ایکسپائرڈ سٹنٹس، عمران صاحب کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ مریضوں کے ساتھ موت کے کھیل اور سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مجرمانہ واردات میں ملوث عناصر کو پکڑا جائے، مریضوں کی جان سے کھیلنے کا مقدمہ بنایاجائے ۔ جن مریضوں کو ایکسپائرڈ سٹنٹس لگائے گئے، ان کو پیسے واپس کئے جائیں، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ عمران صاحب تقریروں سے وقت نکال کر ایکسپائرڈ سٹنٹس مریضوں کو ڈالنے والے مجرموں کو پکڑیں ۔وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ500 فیصد دوائی مہنگی ہوگئی، آپ کی تقریر جاری ہے۔ اب ہسپتالوں میں ایکسپائر سٹنٹس مریضوں کو ڈالے جارہے ہیں اور آپ کی تقریر جاری ہے ۔ خدا کا واسطہ تقریر بند کرکے مریضوں کی جان بچانے کی کوئی کوشش کریں۔ انہوں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو عوام کورونا سے بچ جائیں گے، ان کی جان کے لئے یہ حکومت کورونا سے بڑا جان لیوا خطرہ ہے ۔ مہنگائی سے مرتے عوام کو ایکسپائرڈ سٹنٹس لگا کے مارنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوںنے طنز کرتے ہوئے کہاکہ چڑیا کے مر جانے جانے پہ استعفی مانگنے والے آج ملک کے وزیراعظم اور وزیراعلی ہیں۔
٭٭٭٭٭