ملاقات میں آل پاکستان نیوزپیپرسوسائیٹی، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے عہدیدار شامل تھے
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسویسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندے بھی ملاقات میں شریک تھے
ملاقات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدار وں کی بھی شرکت
پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم مسترد کرچکے ہیں:شہبازشریف
اپوزیشن قائد کے طورپر تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے:شہبازشریف
میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قانون سازی کی حکومتی کوشش ناکام بنانے کے لئے پوری قوت لگائیں گے:شہبازشریف
یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے:شہبازشریف
آپ کی آراءکی روشنی میں یہ معاملہ اپنی پارٹی میں زیرغور لائیں گے، مشترکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے:شہبازشریف
مشترکہ اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے:شہبازشریف
حکومت کے سوا پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی :شہبازشریف
یہ ایک حساس معاملہ ہے، اسے بھرپور طورپر اجاگر کریں گے، شاید حکومتی بینچوں میں سے کسی کا ضمیر جاگ جائے:شہبازشریف
اخلاص کا مظاہرہ ہوا تو سینٹ میں اس کالے قانون کی منظوری کو روکنا ممکن ہے :شہبازشریف
تین سال میں میڈیا پر جو قدغنیں عمران نیاز ی نے لگائیں، کوئی اور حکومت ہوتی تو اُلٹ دی جاتی: شہبازشریف
میڈیا پر بدترین قدغنوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہورہی ہے: شہبازشریف