پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ڈاکٹرز پر پولیس کے تشدد کی مذمت

پڑھے لکھے لوگوں پر لاٹھیاں برسا کر حکومت جہالت کا مظاہرہ کررہی ہے

مسئلہ سننے ، سمجھنے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے بجائے لاٹھی اور آنسو گیس استعمال کرنا افسوسناک ہے

مفت دوائی ختم کرنے اور قیمت میں 500 فیصد اضافے کے بعد اب ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں

ڈاکٹر کورونا سے اور حکومت ڈاکٹرز سے لڑ رہی ہے

کورونا سے عوام کو بچانے کی جنگ لڑنے والوں پر لاٹھیاں اور آنسو گیس چلائی جارہی ہے

تین سال سے اساتذہ، طالب علم، مزدور، خواتین، پینشنرز، ظلم پر آواز اٹھانے والا ہر شہری حکومت سے لاٹھیاں کھارہا ہے

پولیس گردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز سے ہمدردی ہے، ان کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں