پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے

عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوے جھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعدادوشماربھی جھوٹ

عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری ، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے

تین سال میں مہنگائی کی شرح3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی

35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ہوگیا

52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے ہوگئی

بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے ہوگئی

گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ

تین سال میں5.8 فیصدکی شرح ترقی منفی 0.4 فیصدپر آگئی

تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کے باوجود 2018 کے مقابلے میں برآمدات میں صرف تین فیصد اضافہ

ایک کروڑ نوکریاں نہ ملیں، 50 لاکھ لوگ بے روزگار

دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے

تین سال میں 16000 ارب کا قرض

گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب

33 ارب ڈالر خسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا

کھاد کی قیمت دوگنا ہوگئی، 5 روپے 35 پیسے ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے کردی

لیکن ڈٹ کر کھڑا ہے عمران مافیا ز،اے ٹی ایمز، آٹا چینی بجلی گیس دوائی ، ایل این جی چوروں کے ساتھ