جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی جھوٹی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں:مریم اورنگزیب

یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتے
تین سال میں کوئی کارکردگی ہوتی تو بھارتی ویب سائٹ سے تصویریں چوری نہ کرنا پڑتیں
تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی بے روزگاری ،غربت ، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بندکرنا میڈیا پر حملے،آزادی اظہار کے قتل کی داستان ہے
حکومت کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے لئے جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں
مہنگائی بے روزگاری غربت میں عوام کو پیس کر عوام کے ہی دئیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنی کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائے
حکومت کی اپنی کارکردگی اور اس کی جعلی رپورٹ کی حقیقت اس کے اشتہار میں لگائی ہوئی تصاویر سے ہی عیاں ہو جاتی ہے
عمران صاحب کی تین سال میں کارکردگی یہ ہے کہ 5.8 فیصدکی شرح سے ترقی کرتے پاکستان کی معیشت کو منفی 0.4 فیصدکے پاتال میں اتار دیا
پھر 3.9 فیصد کی شرح ترقی کا جھوٹا افسانہ گھڑا گیا، حالانکہ معاشی ترقی کی شرح اصل میں 2.9 فیصد تھی
ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرنے کے بجائے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا، دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل کر ان کی زندگی عذاب بنادی
عمران صاحب یہ ہے آپ کے جرائم جو آپ نے تین سال کی اپنی حکومت میں کئے ہیں
نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں آٹا 35 روپے کلو اور چینی 52 روپے کلو تھی، مہنگائی 3 فیصد سے 17 اور 19 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچا دی
تین سال میں عمران صاحب نے آٹا 100 روپے اور چینی 120 روپے کلو پہنچا دی ، اے ٹی ایمز اور مافیاز کی جیب بھرنے کی کارکردگی آپ نے خود دکھائی
نوازشریف کے دور میں 11 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت آج 22 روپے فی یونٹ پر پہنچ چکی ہے، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ آپ کی تین سال کی کارکردگی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی تین سال کی حکومت کو جھوٹ، ناانصافی ، مہنگائی، کرپشن اور جعلسازی کے تین سال قراردے دیا

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی تین سال کی حکومت کو جھوٹ، ناانصافی ، مہنگائی، کرپشن اور جعلسازی کے تین سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی جھوٹی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتے، بھارتی ویب سائٹ سے تصویریں چوری نہ کرنا پڑتیں۔تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی بے روزگاری ،غربت ، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بندکرنا میڈیا پر حملے،آزادی اظہار کے قتل کی داستان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے تین سالہ کارکردگی دکھانے کے لئے جمعرات کومنعقدہ تقریب سے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے لئے جعلساز عمران صاحب نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویر یں استعمال کی ہیں۔ http://imagesbazaar.comلنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو مسیحا دکھانے کے لئے وزارت اطلاعات کے کروڑوں روپے کے خوش حالی کے منصوبے بھارتی پورٹل کی چوری شدہ تصاویر پر مبنی ہیں۔مہنگائی کم ہوتی تو پاکستان کے بازاروں کی تصویریں ہوتیں، تصویریں ہیں لیکن ایک کلو چینی کے لئے رمضان میں لگی قطاروں کی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ یہ ثبوت ہے کہ اگر ملک میں روزگار،کوئی نیا منصوبہ لگایا ہوتا،عوام کو کوئی ریلیف دیا ہوتا تو اس کی تصویر اور ثبوت بھی ہوتا۔تین سال کی کارکردگی صرف مہنگائی بے روزگاری ،غربت ، پارلیمان کو تالا، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند میڈیا پر حملے،آزادی اظہار کاقتل کی داستان ہے۔ اسی لئے آج جعلی ترقی اور خوش حالی دکھانے کے لئے بھارتی پورٹل سے تصویریں چوری کرنا پڑیں۔ اس کے باوجود موصوف آئیں گے اورشرمندگی اور قوم سے معافی مانگنے کے بجائے اس جعلسازی اور چوری پر تقریر بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری غربت میں عوام کو پیس کر عوام کے ہی دئیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنی کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائے ،حکومت کی اپنی کارکردگی اور اس کی جعلی رپورٹ کی حقیقت اس کے اشتہار میں لگائی ہوئی تصاویر سے ہی عیاں ہو جاتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کی تین سال میں کارکردگی یہ ہے کہ 5.8 فیصدکی شرح سے ترقی کرتے پاکستان کی معیشت کو منفی 0.4 فیصدکے پاتال میں اتار دیا۔ پھر 3.9 فیصد کی شرح ترقی کا جھوٹا افسانہ گھڑا گیا، حالانکہ معاشی ترقی کی شرح اصل میں 2.9 فیصد تھی۔ تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کی لیکن پھر بھی برآمدات میں اضافہ نہ ہوسکا۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرنے کے بجائے 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا۔ دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل کر ان کی زندگی عذاب بنادی۔ عمران صاحب یہ ہے آپ کے جرائم جو آپ نے تین سال کی اپنی حکومت میں کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں آٹا 35 روپے کلو اور چینی 52 روپے کلو تھی۔ مہنگائی 3 فیصد سے 17 اور 19 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچا دی۔ تین سال میں عمران صاحب نے آٹا 100 روپے اور چینی 120 روپے کلو پہنچا دی ، اے ٹی ایمز اور مافیاز کی جیب بھرنے کی کارکردگی آپ نے خود دکھائی ۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے دور میں 11 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت آج 22 روپے فی یونٹ پر پہنچ چکی ہے۔ گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ آپ کی تین سال کی کارکردگی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تین سال میں 16000 ارب کا قرض ملک پر لاد دیا جو 75 سال میں تاریخ کا بلند ترین اور تیز ترین قرض ہے۔ گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب تک پہنچادیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 33 ارب ڈالر خسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا۔ یہ ہے عمران صاحب آپ کی کارکردگی۔
٭٭٭٭٭