پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطالبے پرقائمہ کمیٹی کے چئیرمین راجہ خرم نواز کی وزارت داخلہ کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ دینے کی ہدایت
مطیع اللہ جان، ابصارعالم، اسد طور کے ساتھ ہونے والے واقعات پر کیا پیش رفت ہوئی ؟ مریم اورنگزیب کا اجلاس میں سوال
مجلس قائمہ وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد کو بلائے اور پوچھے کہ تحقیقات سے کیا پتہ چلا؟ مریم اورنگزیب کا مطالبہ
ابصار عالم کو گولیاں لگیں، مطیع اللہ جان کو اغوا کیاگیا، اسد طورکو گھر میں گھس کر مارا گیا، کون بتائے گا کیا ہوا؟ مریم اورنگزیب
میڈیا واچ اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کو صحافت کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دے چکے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد کو صحافت کے لئے خطرناک ترین شہر قرار دینے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی: مریم اورنگزیب
صحافیوںاور میڈیا سے متعلق چشم پوشی کے اثرات فاٹف، جی ایس پی پلس جیسے فورمز پر مرتب ہوتے ہیں: مریم اورنگزیب
میڈیا سے متعلق واقعات کو چھپانے کا خمیازہ پاکستان کو عالمی فورمز پر بھگتنا پڑتا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا: مریم اورنگزیب
میڈیا اور صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو نقصان پاکستان کا ہوگا: مریم اورنگزیب