پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی چوہترویں (74) یوم آزادی پر قوم کو مبارک

ہمارے سر رب کعبہ کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہم پر عظیم احسان فرمایا اور آزادی و الگ وطن کی نعمت سے سرفراز فرمایا

آج کے دن ہم اپنے اسلاف، تحریک پاکستان کے قائدین، رہنماوں، کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

آج کے دن ہم مسلمانان برصغیر کی عظیم قربانیوں پر شہداءاور غازیان ملت کو سلام پیش کرتے ہیں

بابائے قوم حضرت قائداعظم اور مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال کی ولولہ انگیز قیادت وبصیرت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں

چوہتر سال میں پاکستان نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں

پاکستان کے طول وعرض میں بسنے والے مسلم اور غیرمسلم پاکستانیوں نے وطن عزیز کی خوش حالی اور تعمیر میں گرانقدر کردار ادا کیا ہے

ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں خراج تحسین کی مستحق ہیں جو مردوں کے شانہ بہ شانہ پاکستان کی عزت ووقار بڑھانے میں پیش پیش ہیں

پاکستان نے دفاع کے شعبے میں ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں، الحمداللہ ہم دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی اولین ایٹمی قوت ہیں

قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کرنا ہوگا

پاکستان کو معاشی خودمختاری کے ذریعے معاشی قوت بنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے

معاشی خودمختاری کے ذریعے ہی ہم جدید، اسلامی، جمہوری، فلاحی اور خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرسکتے ہیں

غیروں کا دست نگر رہنا پاکستان کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداءاور بانیان پاکستان کے روبرو ہمیںجوابدہ بناتا ہے

معاشی، دفاعی، علمی، اخلاقی، سماجی اور سفارتی لحاظ سے خودمختار پاکستان ہی آزادی جموں وکشمیر کی ضمانت ہے

آج کے دن ہمیں حضرت قائداعظم، علامہ اقبال کی فکر کی روشنی میں قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے کمربستہ ہونے کا عہد کرنا ہوگا

ہم عہد کرتے ہیں کہ نوازشریف کی قیادت میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا مشن پورا کرکے رہیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحریک پاکستان کے جذبے سے تعمیر پاکستان کی منزل حاصل کرنے کی جدوجہد کرے گی