محترمہ دردانہ بٹ نے اپنی فنی قابلیت سے عوام کے دل میں اپنا مقام بنایا اور احترام کمایا
مزاح اور سنجیدہ دونوں کرداروں کو انہوں نے خوب نبھایا
ہر ڈرامے میں ان کی ایکٹنگ عوام کے ذہن پر نقش ہوئی اور وہ کردار یادگار بن گیا
دردانہ بٹ کی وفات فن کے شعبے کا بڑا نقصان ہے، عوام کو ان کی وفات سے گہرا صدمہ ہوا ہے
اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین