پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدور نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور اس میں امیدواروں کی نامزدگیوں سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی
اجلاس میں سوپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائے گا:شہبازشریف
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات بھرپور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے: شہبازشریف
ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے: شہبازشریف
عوام کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: شہبازشریف
عوام کے حقوق کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے، دیں گے: شہبازشریف
مقصد پر یقین، اتحاد، تنظیم اور دن رات کی محنت سے پارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کامیاب کرائیں گے: شہبازشریف
شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنماوں اور کارکنان کے جذبے اورپارٹی سے نظریاتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا