وطن عزیز کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لئے پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں
پولیس داخلی سلامتی وتحفظ کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے
لاتعداد مسائل اور مشکلات کے باوجود پولیس کے افسران اور جوانوں نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں
پولیس کی بہترین تربیت، جدید سہولیات اور سازوسامان کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
پولیس نے وسائل کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود ملک وقوم کی بہت خدمت کی ہے
پوری قوم اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے
شہداءکے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے پیارے فرض کی ادائیگی کی راہ میں قربان ہوگئے
اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے ۔آمین