شہبازشریف نے’نیشنل کمشن آن دی سٹیٹس آف ویمن‘ کی چئیرپرسن کی غیرقانونی تقرری پر خط لکھا ہے
چئیرپرسن کی تقرری پارلیمانی ضابطوں، روایات، قانون اور جمہوری اقدار کی صریحا خلاف ورزی کی گئی ہے: شہبازشریف کا خط میں موقف
انتخاب میں اپوزیشن کی امیدوار فوزیہ وقار نے چھ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی : شہبازشریف کا سپیکر اسد قیصر کو خط میں موقف
فوزیہ وقار کو ڈاکٹر نفیہ شاہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، طاہرہ اورنگزیب، شاہدہ اختر علی، نزہت صادق اور عابدہ محمد عظیم نے ووٹ دئیے
حکومتی امیدوار کوپانچ ووٹ ملے لیکن کمیٹی کی سربراہ محترمہ فلک ناز نے خلاف قانون وضابطہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا: خط کا متن
چئیرپرسن اس وقت ووٹ ڈالنے کی مجاز ہیں جب دونوں امیدواروں کو یکساں ووٹ ملتے: شہبازشریف کا خط
ووٹ کی حرمت کا تحفظ کرنے کے بجائے حکومتی امیدوار کے تقرر کے لئے چئیرپرسن نے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کی: خط میں موقف
چئیرپرسن نے خلاف قانون اپنی مرضی سے اجلاس کی کارروائی مرتب کرکے حکومتی امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا: خط میں موقف
خلاف قاعدہ وقانون چئیرپرسن کی تقرری انتہائی تشویش کا باعث ہے: شہبازشریف کا سپیکر کو خط
جمہوری نظام میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں، اقلیت کو مسلط نہیں کیاجاتا: شہبازشریف کا خط
انتہائی افسوسناک امر ہے کہ فوزیہ وقار کو انتخاب میں اکثریت کے باوجود عہدے پر مقرر نہیں کیاگیا: خط
یہ طرز عمل غیرپارلیمانی ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا : خط
سینٹ اور قومی اسمبلی کی معزز خواتین ارکان یہ معاملہ خط کے ذریعے آپ کے علم میں پہلے ہی لاچکی ہیں: خط کا متن
خواتین اراکین پارلیمان کی اجلاس کی کارروائی کا متن دینے کی درخواست پر سپیکر آفس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی: شہبازشریف کا خط
اس خط کے جواب کے ساتھ متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کا متن بھی فراہم کیاجائے: شہبازشریف کا خط
انتخاب میں اکثریتی ووٹ لینے والی محترمہ فوزیہ وقار کا قانونی حق ہے کہ انہیں بلاتاخیر چئیرپرسن نوٹیفائی کیاجائے: شہبازشریف کا خط