‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں ؟

عمران صاحب آپ جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے

‎عمران صاحب امریکہ میں جیتا ہوا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا

‎قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں

‎آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے کے بعد عمران صاحب نے آج ایک نیا یوٹرن لیا ہے

‎عمران صاحب الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیرجانبداری کو تباہ تو آپ نے کیا ہے

‎جس وزیر کو الیکشن کمشن نے نکالا، عمران صاحب ہیلی کاپٹر پر اپنے ساتھ بٹھا کر واپس آزاد کشمیر لے آئے

‎جس شخص نے آزاد کشمیر میں گولیاں چلائیں، گالیاں دیں، عمران صاحب نے اسے ہیلی کاپٹر میں ساتھ بٹھا لیا

‎عمران صاحب نے تین بار وزیر کو آزاد کشمیر لاکر الیکشن کمشن کے حکم کی توہین کی

‎عمران صاحب وہ وقت دور نہیں، جب آپ کی مطلق العنانی عوام کے کٹہرے میں مجرم بن کر جوابدہ ٹھہرائی جائے گی

‎الیکشن کمشن آزاد کشمیر کے اختیارات کو عمران صاحب اور ان کے خود سر وزرا نے ہوا میں اڑایا