پاناما میں پیسے دینے کا جھوٹ بولنے کی درخواست واپس لینے سے کام نہیں چلے گا،عدالت عمران صاحب کو ان کے جھوٹ پر سزا دے :مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑکے عدالتوں میں فیل ہونے کے بعد عمران صاحب اپنے الزامات خود واپس لے رہے ہیں، یہ ہے ان کی سیاست کی حقیقت
عمران صاحب شہبازشریف اور قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں، درخواست واپس لینے سے آپ کوبھاگنے نہیں گے
کسی پر الزام ، کسی پر بہتان لگانا، کسی کے خلاف جھوٹ بولنا، عمران صاحب یہ آپ ریاست مدینہ بنارہے ہیں؟
سیاسی انتقام میں آپ کے جھوٹ بولنے سے سیاسی مخالفین کیجو ہتک عزت ہوئی، عمران صاحب اس کا جواب دیں
عدالت اس درخواست کو منظور نہ کرے بلکہ عمران صاحب کے خلاف قانونی کارروائی کرے
ابھی تو ایک درخواست واپس لی ہے،عمران صاحب کو اپنا ہر الزام، بہتان اور جھوٹ واپس لینا پڑے گا
عمران صاحب شہبازشریف پر جس طرح جھوٹا الزام لگایا تھا، اب سرعام معافی بھی مانگیں
عمران صاحب نے آخر اعتراف کرلیا کہ پاناما پر شہبازشریف نے پیسے دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کاعدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی استدعاکرنے پر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عدالت سے شہباز شریف کا ہتکِ عزت کا دعویٰ خارج کرنے کی استدعاکرنے پر وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے عدالتوں میں فیل ہونے کے بعد عمران صاحب اپنے الزامات خود واپس لے رہے ہیں، یہ ہے ان کی سیاست کی حقیقت ۔ پاناما میں پیسے دینے کا جھوٹ بولنے کی درخواست واپس لینے سے کام نہیں چلے گا،عدالت عمران صاحب کو ان کے جھوٹ پر سزا دے ۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہبازشریف اور قوم سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں، درخواست واپس لینے سے آپ کوبھاگنے نہیں گے ۔ کسی پر الزام ، کسی پر بہتان لگانا، کسی کے خلاف جھوٹ بولنا، عمران صاحب یہ آپ ریاست مدینہ بنارہے ہیں؟ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ سیاسی انتقام میں آپ کے جھوٹ بولنے سے سیاسی مخالفین کیجو ہتک عزت ہوئی، عمران صاحب اس کا جواب دیں۔ عدالت اس درخواست کو منظور نہ کرے بلکہ عمران صاحب کے خلاف قانونی کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تو ایک درخواست واپس لی ہے،عمران صاحب کو اپنا ہر الزام، بہتان اور جھوٹ واپس لینا پڑے گا ۔ چار سال بعد ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت سے درخواست واپس لینے سے آپ کو فرار نہیں ہونے دیں گے عمران صاحب ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب شہبازشریف پر جس طرح جھوٹا الزام لگایا تھا، اب سرعام معافی بھی مانگیں۔ عمران صاحب نے آخر اعتراف کرلیا کہ پاناما پر شہبازشریف نے پیسے دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ شہبازشریف کو سرخرو اور سچا ثابت کیا اور جھوٹ کا منہ ایک اور مرتبہ کالا ہوگیا ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہاکہ تین سال سے عمران صاحب التوا کے پیچھے چھپے رہے ، اب شہبازشریف کا دعوی خارج کرنے کی درخواست ان کا نیا پینترا ہے ۔ دو سال سے زائد عرصے سے عمران صاحب اپنی ہی دائر کردہ درخواست کے حق میں کوئی دلائل پیش نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ درخواست واپس لینا واضح ثبوت ہے کہ عمران صاحب نے جھوٹ بولا تھا۔ یہ ہتھکنڈا ایک بار پھر ان کے جھوٹ، بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی رویہ کی کھلی نشانی ہے ۔ عمران صاحب نے اعتراف کرلیا ہے کہ شہبازشریف نے انہیں براہ راست پیسہ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس اعتراف سے عمران صاحب کا سچائی اور ایمان داری کا لبادہ تار تار ہوچکا ہے ۔ عمران صاحب کا سیاسی انتقام پر مبنی احتساب کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا، اب پیسے دینے کے جھوٹ سے بھی بھاگ گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ ان شاءاللہ اپنا ہر جھوٹ ، بہتان اور الزام واپس لیں گے۔