‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

‎ 25 جولائی 2021 درحقیقت 2018 کا ری پلے تھا

عام آدمی کا رزلٹ آنے تک مسلم لیگ ن آگے تھی اور رزلٹ رک جانے کے بعد ووٹ چور آگے ہوگئے

‎عام آدمی کے ووٹ سے بنتے تو سچ میں ہمیں خوشی ہوتی اور آپ کو مبارک بھی ضرور دیتے

‎عام آدمی کے ووٹ کو روند کر مسلط ہونے والے صرف ووٹ چور ہوتے ہیں، ووٹ چور

‎عام آدمی کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو عام آدمی ووٹ نہیں دیتے

عام آدمی مہنگائی کا طوفان، معاشی تباہی اور روزگاری چھیننے والوں کو ووٹ نہیں دیتے

‎آپ کو نواز شریف کا خوف اور یہ یقین نہ ہوتا کہ عام آدمی کا نواز شریف پہ غیر متزلزل اعتماد ہے تو آپ یوںصبح صبح نواز شریف کو یاد نہ کرتے

‎فواد چودھری صاحب جس شخص کا ”غیر متزلزل اعتماد “ہر روز متزل ہوتا ہو اس کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی

‎عام آدمی اپنے آٹا چینی بجلی گیس اور ووٹ دوائی چوری کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں لیکن زبردستی مسلط کیا جاتا ہے

‎زبردستی مسلط کر کے عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا جاتا ہے

‎عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری پر” غیرمتزلزل اعتماد “ہے

‎عمران صاحب کا آرٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر ”غیرمتزلزل اعتماد“ ہے

‎عمران صاحب کی 22 سال کی جدوجہد کا حاصل لوٹے، اے ٹی ایمز ، مافیا اور ووٹ چوری پر ”غیرمتزلزل اعتماد “ ہے