پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کو ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کی شدید مزمت

پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے

پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا

عطا اللہ تاڑر کو ہتھکڑی پہنا کر بکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہئیے

فسطائی ذہنیت رکھنے والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے

عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے

عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا انشاءاللہ