نوازشریف کی حکومت نے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے سے قومی خدمت نہیں ہو سکتی

ہمیں عوام کو سستی ٹرانسپورٹ،مفت ادویات،لیپ ٹاپ ،بچوں کو سکالرشپ اور ہیلتھ کارڈ دینے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے

قوم کی خدمت کرنے پر ہمیں جیلیں،جھوٹے مقدمات،الزامات تراشیاں ملیں

تین سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے

تین سالوں میں بدترین نااہلی اور کرپشن کی گئی ہے

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ غیر اعلانیہ ہورہی ہے۔بلوچستان میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے

یہ ہے وہ نیا پاکستان جس کےلئے نعرے لگائے گئے اور ہمیں بدنام کیا گیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی پریس کانفرنس

لاہور ( ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت نے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے سے قومی خدمت نہیں ہو سکتی۔ہم سستی ٹرانسپورٹ،مفت ادویات،لیپ ٹاپ ،بچوں کو سکالرشپ اور ہیلتھ کارڈ دینے کی وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔قوم کی خدمت کرنے پر ہمیں جیلیں،جھوٹے مقدمات،الزامات تراشیاں ملی۔تین سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے۔تین سالوں میں بدترین نااہلی اور کرپشن کی گئی ہے۔ملک بھر میں لوڈشیڈنگ غیر اعلانیہ ہورہی ہے۔بلوچستان میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔یہ ہے وہ نیا پاکستان جس کےلئے نعرے لگائے گئے اور ہمیں بدنام کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری،عطاءاللہ تارڑاور مفتاح اسماعیل ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے مزید کہانوازشریف کے دور میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا خالہ جی کا واڑا نہیں تھا۔میرے خلاف،شاہد خاقان،احسن اقبال،خواجہ آصف سمیت کئی لیگی ارکان کےخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی۔ہم نے اربوں ڈالر لگاکر لوڈشیڈنگ ختم کی لیکن ان بڑے پروجیکٹ میں کرپشن کیوں نہیں نکالی جاسکی۔تمام وسائل استعمال کرنے کے باوجود کرپشن نہیں تلاش کرسکے۔ہم نے بڑے منصوبوں میں ڈھائی سو ارب کی بچت کی۔آج لوڈشیڈنگ اس حکومت کی بداعمالیوں سے ہورہی ہے۔ہم نے تریمو ہیڈ پروجیکٹ شروع کیا جس کو 2019میں مکمل ہونا تھا۔آج تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔تین سالوں سے یہ لوگوں اپنے پیاروں کو گیس دے رہے تھے۔اس لیے یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔تریمو ہیڈ نے بارہ سو ترسٹھ میگاواٹ بجلی دینی تھی۔اس میں تاخیر سے پینتیس ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔کنٹینر پر کھڑے ہوکردعوی کیا کہ ہم کے پی کے میں ساڑھے تین سوڈیم بنائیں گے۔حویلی بہادر،بکھی،تریمو پاور پلانٹس لگائے۔ان پروجیکٹس سے نیپرا کی آدھی قیمت پر بجلی حاصل ہونا تھی۔اس کے بدلے میں ہمیں جیلیں،جھوٹے مقدمات،الزامات تراشیاں ملی،آج یہ سب الزامات ان کے چہرے پر پڑے ہیں۔قوم کو سماجی اور معاشی لحاظ سے تباہ کردیا گیا ہے۔نوازشریف اور ان کی ٹیم نے محنت اور ایمانداری سے ملک کی خدمت کی جس کا آج ان کو یہ صلہ مل رہا ہے؟ہم نے دنیا کی تاریخ میں کم ترین مدت میں منصوبے مکمل کیے۔نیلم جہلم کو انیس سال لگ گئے لیکن نوازشریف نے مکمل کیا۔پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ایک بلین ڈالر سے بھی کم خرچ ہوناتھا لیکن پانچ ارب ڈالر کا نقصان کر بیٹھے۔مشرف دور میں فرنس آئل پر غیر معیاری پلانٹس لگاگئے۔جبکہ گیس پر چلنے والے پلانٹس کی لاگت آئل پر چلنے والوں سے انتہائی کم ہے۔فرنس آئل پر پندرہ روپے یونٹ اور گیس پلانٹس کی قیمت دس روپے لاگت ہے۔انہوں نے کہاالحمداللہ ہم نے قوم کو کرکے دیکھادیا۔جب کورونا آیا تو گیس کی قیمت انتہائی کم تھی لیکن انہوں نے گیس خریدی نہیں کیونکہ اپنے گیس مافیا اور آئل مافیا کو نوازنا تھا۔عمران خان نے گیس کی خریداری کے مہنگے ترین معاہدے کیے ہیں۔مافیا کی وجہ سے انہوں نے گیس کے معاہدے نہیں ہونے دیے۔سی پیک کے تحت حب،ساہیوال اور پورٹ قاسم میں تھرمل کوئلے کے پروجیکٹ لگائے ہیں۔یہ دنیا کے سستے ترین پروجیکٹس ہیں،ساہیوال کا پروجیکٹ بائیس مہینے میں لگائے گئے۔چین میں یہی پروجیکٹ بتیس میں لگایا گیا۔ہم نے اس پروجیکٹ میں بھی ریکارڈ قائم کیا۔ساہیوال کول منصوبہ سات ماہ قبل مکمل کیا۔اس میں اربوں روپے کی بچت کی۔فرنس آئل سے انہوں نے بیس روپے فی یونٹ کی بجلی بنائی کیونکہ آئل مافیا،فرنس مافیا ان کی جان نہیں چھوڑ رہا تھا۔مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانا کوئی قومی خدمت نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ اس لیے کیا جا رہا ہے ہم نے قوم کے اربوں روپے کی بچت کی ہے۔ہم اس لیے ٹارگٹ ہورہی ہیں کہ سستی ٹرانسپورٹ دی،مفت ادویات دی،بچوں کو فری سکالرشپ دی،ہیلتھ کارڈ ،لیب ٹاپ دیے،پنجاب وکیشنل کمپنی بنائی ،لاکھوں طلبہ کو ہر مند بنایا اس لیے خدمت کا سفر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ ان کو ہدایت دے اور یہ خواب خرگوش سے نکلیں۔