‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان پہ ردِ عمل

‎وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے

‎عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں اخلاقیات ، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے

پہلی معیشت کا جنازہ نکالا ، پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اخلاقیات تباہ اور برباد کر دیا ہے

اپنے منصب اور خیبر پختونخواہ کی روایات کا لحاظ اپنی بد کلامی بند کریں

‎کیا یہ پشتون ولی کے محافظ کی زبان ہے ، شرم آنی چاہئیے

‎عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو قابل ِ ترس لوگ گندی زبان استعمال پہ اُتر آئیں ہیں

‎وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا شہباز شریف کے خلاف بیان
‎عمران صاحب کی تربیت ہے

خیبر پختونخواہ کے لوگ تو غیرت مند اور عزدار ہیں اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں

شہباز شُریف نے پنجاب کو 5500 MW بجلی دی، موٹر وے , سڑکوں کے جال، سینکڑوں ہسپتال سکول اور یونیورسٹیاں دی

شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں روزگار ، ترقی ، پبلک ٹرانسپورٹ ، صفائی کا نظام دیا

جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا گند صاف نہیں کر سکتے انھوں نے اپنی زبان سے پورے ملک کو گندہ کر دیا ہے

عمران خان نے اپنی بد زبان ، نالائقی ، نااہلی ، بد اخلاقی اور چوری سے ملک برباد کر دیا ہے

‎جو لوگ 8 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک اینٹ اور ایک منصوبہ نہ چلا سکے وہ صرف گندی زبان چلا سکتے ہیں

‎پنجاب میں ترقی کی بات کرنے سے پہلے 120 ارب کے بی آرٹی کے کھڈوں کے عبرت انگیز منصوبے کو دیکھ لیا کریں

‎جو لوگ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت ٹھیک نہ کرسکے، پشاور کو کوڑا دان بنادیا، وہ پنجاب کی ترقی کی بات کرتے ہیں؟

‎جو لوگ 9 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو پینے کا صاف پانی، کالج، سکول، ہسپتال نہ دے سکے وہ پنجاب کی ترقی کی بات کرتے ہیں؟

‎جن لوگوں کو خیبرپختونخوا میں کچا گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں پنجاب کی ترقی کی سمجھ نہیں آ سکتی